احتجاج کیس، علیمہ خان عارضی عدالتی تحویل کے بعد ضمانت پر رہا

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)خصوصی عدالت نے26نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو عارضی عدالتی تحویل میں لینے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزموں کےخلاف درج مقدمے پر سماعت کی،علیمہ خان نے استدعا کی وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ،جانے کی اجازت دی جائے۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کریمنل پروسیجر کی سیکشن 351 کے تحت ملزمہ عدالتی تحویل میں ہے،علیمہ خان عدالت سے باہر نکلیں تو خواتین پولیس اہلکار تحویل میں لیکر واپس لے گئیں،عدالت نے کہا ملزمہ عدالتی احاطے سے باہر نہ جائیں ،بعد ازاںعدالت نے 10،10 لاکھ روپے کے 2 مچلکے منظور کر تے ہوئے علیمہ خان کو جانے کی اجازت دےدی،مقدمے میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر 8 گواہوں کو 10،10 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔