بے اختیار لوگوں سے مذاکرات کا فائدہ نہیں، سہیل آفریدی


پشاور: (بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے بے اختیار لوگوں سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں،تمام جماعتوں کو ایک جیسا لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کریں تو ہی حالات بہتر ہوں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا میرے پاس لیڈر سے ملنے کےلئے احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں، حکومت کے ہر وار کا توڑ میرے پاس ہے، الیکشن کمیشن نے مجھے جلسے کے بعد طلب کیا، مریم نواز کےخلاف کوئی نوٹس نہیں لیا، الیکشن کمیشن سب کو ایک نظرسے دیکھے،لاہور میں ضمنی الیکشن کے دور ان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتی رہیں۔