پشاور:(بیورورپورٹ)وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹراختیار ولی نے الزام عائد کیا ہے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے منشیات کارخانے ،پی ٹی آئی والے دھندے میں ملوث ہیں۔
اپنے ویڈیو بیان میں اختیار ولی نے کہا وادی تیراہ میں منشیات کے کارخانے لگے ، ضلع خیبر سے منشیات پورے ملک میں سمگل ہوتی ،منشیات کا پیسہ سرحد پار جاتا اور پھردہشتگردی ،ریاست کےخلاف استعمال ہوتا ہے۔
اختیار ولی نے کہاوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا تعلق ضلع خیبر سے ہے،مطالبہ کیا تھا ضلع خیبر میں منشیات کےخلاف کارروائی کریں،علاقے میں منشیات تیار ہونے پر وزیراعلیٰ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
سہیل آفریدی کے منشیات کارخانے ،پی ٹی آئی والے دھندے میں ملوث ہیں،اختیار ولی
















