پاکستان قابل تجدید توانائی میں ترقی پذیرممالک کیلئے مثال بن گیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قابل تجدید توانائی شعبے میں پاکستان ترقی پذیرممالک کیلئے مثال بن گیا،آئندہ سال انڈسٹریل زونز میں دن کے وقت سولر پینلز سے بننے والی بجلی نیشنل گرڈ سے تجاوز کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق سولرپینلز سے بجلی کی پیداوارمیں لاہور سب سے آگے ،فیصل آباد دوسرے ، سیالکوٹ تیسرے نمبر پر ہے،پاکستان نیشنل گرڈ سے زیادہ سولر پینلز سے بجلی بنانےوالا پہلا ترقی پذیر ملک بنے گا،سولرپینلزکی وجہ سے کاربن کے اخراج ،بلوں میں کمی آئی ،ڈیمانڈمیں کمی کے باعث یوٹیلیٹی کمپنیوں کو نقصان کا سامنا ہے۔