ضمنی انتخابات ،سکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری


لاہور:(اپنے رپورٹر سے)حکومت نےضمنی انتخابات کیلئے سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دےدی ۔

وزارت داخلہ کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پاک آرمی اور سول آرمڈ فورسز بطور کوئیک ری ایکشن فورس تعینات ہوں گی، فوجی دستے الیکشن والے حلقوں میں آج سے 24 نومبر تک موجود رہیں گے

یاد رہے پنجاب میں قومی اسمبلی کے 5 ،صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے، مجموعی طور پر قومی اسمبلی کے حلقوں این اے18،این اے96، این اے104، این اے143، این اے185 ، این اے129 میں فورسز تعینات ہوں گی ۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی73، پی پی98، پی پی115، پی پی116، پی پی203، پی پی269 اور پی پی 87میں فورس تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے، پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے فیصل آباد، ساہیوال، ڈی جی خان، لاہور، مظفرگڑھ اور میانوالی میں فوج تعینات ہوگی، سکیورٹی اہلکاروں کی حتمی تعداد محکمہ داخلہ پنجاب، الیکشن کمیشن فیلڈ فارمیشنز کی ڈیمانڈ کے مطابق طے کریں گے۔