غیر قانونی مقیم افغانیوں کی نشاندہی کرنےوالے والوں کو نقد انعام دینگے،عظمیٰ بخاری


لاہور: (سٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پنجاب میں غیر قانونی مقیم افغانیوں و دیگر غیر ملکی شہریوں کےخلاف آپریشن پوری رفتار سے جاری ہے،صوبے بھر میں کریک ڈاﺅن منظم، قانون کے مطابق موثر انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاپنجاب حکومت نے ویسل بلور میکانزم کے تحت شہریوں کو معلومات فراہم کرنے کی ترغیب دی ،متعدد افراد نے درست و قابل عمل معلومات فراہم کیں،غیر قانونی مقیم افغانیوں کی نشاندہی کرنے والے شہریوں کو نقد انعام دیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا ویسل بلور کا نام مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جائے گا،3ہفتوں میں 6ہزار 220غیر قانونی افغان شہریوں کو واپس بھجوایا جا چکا ،آپریشن آئندہ بھی موثر طریقے سے جاری رہے گا،حکومت زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔