امن جرگے کے 2بند ے لاپتہ،بہت سخت ردعمل آئے گا،وزیراعلیٰ کے پی
راولپنڈی:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے انکشاف کیا ہے امن جرگے کے 2بندوں کو لاپتہ کردیا گیا،اقدام کرنےوالا امن ،پختون روایات، قوم کا دشمن ہے۔
سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے اڈیالہ روڈ پہنچے، پولیس نے گورکھ پور ناکے پر روک لیا،ملاقات کی اجازت نہ ملی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا میرے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مجھے نو بال پر فل ٹاس دیا گیا، دہشتگردی واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، افغان باشندوں پر بنی پالیسی پر عمل ہونا چاہیے،جرگے کے 2بندوں کو لاپتہ کرنےوالا امن کا دشمن ہے،واضح پیغام دیتا ہوں بہت سخت ردعمل آئے گا۔
سہیل آفریدی نے کہا دہشتگرد میرے گھر، علاقے، اسلام آباد تک پہنچتے ہیںتومیری نہیں انٹیلی جنس ناکامی ہے، دہشتگردوں کا تعلق کسی قوم، مذہب ، ملک سے نہیں ہوتا ،رعایت دینا انسان دشمنی ہے، دہشتگرد کے تانے بانے جس بھی ملک سے ہوں سامنے لاکر نشان عبرت بنایا جائے،ہر پاکستانی کا فرض ہے قومی ترانے ،پرچم، آئین ،قانون کا احترام کریں ،محب وطن پاکستانی ،قومی پرچم، ترانے، آئین و قانون کی بالادستی ،جمہوریت کے علم بردار ہیں۔
















