فیلڈ مارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6 ختم نہیں ہوتا: رانا ثنا ءاللہ
اسلا م آباد (بیورو رپورٹ)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر رانا ثنا نے کہا ہے فیلڈ مارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6 ختم نہیں ہوتا،پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے رانا ثناءنے کہا 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بہت سی باتیں کلیئر ہو جائیں گی،آرٹیکل 248 میں ترمیم قومی ہیروز اور آئینی عہدہ رکھنے والوں کی تعظیم ہے، ایک شخص کو قومی ہیرو کا درجہ دے کر واپس لینے والا مذاق نہیں ہونا چاہیے،نیشنل ہیروز کے اعزاز کی واپسی کو آرٹیکل 47 کے تحت عمل سے گزارا گیا ہے، صدر پاکستان اور نیشنل ہیروز پر آرٹیکل 6 کیسے لگ سکتا ہے، معاملے کو مزید الجھانے والی بات ہے۔
















