قوانین انتقام کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے، سہیل آفریدی
پشاور: (بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے قوانین کو سیاسی دباو یا انتقامی کارروائی کےلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں 3 ایم پی او، 16 ایم پی او اور دفعہ 144 کے قوانین پر تفصیلی غور کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا ہر قانون کے مثبت و منفی پہلو ہوتے ہیں، آزادی اظہار رائے اور پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، احتجاج کے حق ،عوامی سہولت میں توازن کےلئے نیا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا،وزیر قانون کی زیر نگرانی 4 رکنی کمیٹی مجوزہ قوانین میں اصلاحات کی سفارشات پیش کرے گی،قوانین کا مقصد صرف عوامی مفاد و فلاح ، عوام کی جان و مال کا تحفظ اور سہولتوں کی فراہمی ترجیح ہے۔
















