ایرانی سرمایہ کارپنجاب میں قالینوں کے ڈسپلے سینٹرزکھولیں،عظمیٰ بخاری
لاہور:(سٹاف رپورٹر)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پاکستان ،ایران جوائنٹ وینچر کے طور پر فلم تیار کر سکتے ہیں،پاکستانی ،ایرانی فلم میکرز ملکر کسی موضوع پر کام کریں تو عالمی معیار کی فلم بن سکتی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے ایرانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا،شرکا کو شیلڈ پیش کیں اور کہا پاکستان کے پروڈیوسرز علامہ اقبال پر فلم بنانے کے خواہاں ہیں،پنجاب حکومت نے فلم سٹی کے قیام کی منظوری دیدی ،منصوبے پرجلد کام شروع ہوگا، فلم سٹی پربننے والی کمیٹی کے سامنے ایران کے ممکنہ تعاون کا ذکررکھا جائےگا۔
وزیر اطلاعات نے کہا ایران کے سرمایہ کاروں کوچاہیے پنجاب میں ایرانی قالینوں کے ڈسپلے سینٹرزکھولیں، پاکستان میں ایرانی قالینوں کی بہت زیادہ مانگ ہے، شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
















