ترکیہ ہر مشکل میں ساتھ ، جنگ میں اردوان ساتھ کھڑے رہے،وزیراعظم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے قومی دن پر مبارکباد، دل ترک بہن بھائیوں کےساتھ دھڑکتے ہیں،پاکستان کا ترکیہ کےساتھ محبت و خلوص کا رشتہ ہے، ترکیہ نے ہر مشکل میں بھرپور ساتھ دیا، پاک بھارت جنگ کے دوران اردوان ساتھ کھڑے رہے، تر ک صدر دنیا میں ترقی،استقلال اورقیادت کی روشن مثال بن چکے ۔

ترکیہ کے 102 ویں قومی دن پر اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر عطا تارڑ ودیگر بھی موجود تھے۔

خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہااسلام آباد میں پاکستان ،ترکیہ کے پرچم لہرا رہے ہیں، ترکیہ کی ترقی و خوشحالی کا سفر قابل فخر کامیابیوں سے عبارت ہے،کمال اتاترک نے جدید ترکیہ کی بنیاد رکھی،پاکستان ،ترکیہ کے تعلقات قریبی مذہبی و ثقافتی رشتوں میں جڑے ہیں،پاک بھارت جنگ کے دوران ترک صدر ساتھ کھڑے رہے، فوج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کو سبق سکھایا، پاکستان ،ترکیہ یک جان دو قالب ہیں،دونوں ممالک معاشی، تزویراتی و دفاعی تعاون میں آگے بڑھ رہے ہیں۔