روپیہ مضبوط، ڈالر کی قدر گھٹ کر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی


کراچی:(بیورورپورٹ)زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی قدر میں اضافہ ،ڈالر کی قدر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے دسمبر میں 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط منظور ہونے کی توقعات، متحدہ عرب امارات کےساتھ تجارت 20ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق ،خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے رحجان جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ریٹ 281سے گھٹ کر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے اور اوپن قیمت 282روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی،سعودی عرب کی جانب سے5ارب ڈالر ڈیپازٹ رول اوور کیے جانے اور ایک ارب ڈالر کی آئل فنانسنگ سہولت ملنے کی اطلاعات بھی زرمبادلہ مارکیٹوں پر اثرانداز رہیں۔