پی آئی اے ،سعودی ایئر کمپنی کے مابین تاریخی کارگو معاہدہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی آئی اے ،سعودی ایئر کمپنی کے مابین تاریخی کارگو معاہدہ طے پا گیا۔

ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق معاہدے کے تحت کارگو کو پاکستان ،لندن سے ریاض لایا جائے گا ،دونوں ایئر لائنز نیٹ ورک سامان کو منزل مقصود تک پہنچائیں گے،معاہدے کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا ،ادارے کے ریونیو میں نمایاں اضافہ کرنا ہے، معاہدہ فضائی کارگو کی تیزی سے بڑھتی عالمی مانگ کو پورا کرنے کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

پی آئی اے ترجمان نے کہاقومی ایئر لائن کا پہلے ہی برٹش ایئرویز کےساتھ کامیاب و مستحکم کارگو معاہدہ جاری ہے ،ہر سال تقریباً 1000 ٹن کارگو برطانیہ منتقل کیا جاتا ہے،سعودی کمپنی کےساتھ معاہدہ بھی پی آئی اے کی مضبوط کاروباری حکمت عملی کا حصہ ہے۔