گندم کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں لگائی،پنجاب حکومت کا کے پی کو خط

لاہور:(سٹاف رپورٹر) گندم کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں لگائی،پنجاب نے کے پی حکومت کو خط لکھ دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے خط میں کہا گندم و آٹے کی نقل وحرکت کو غیرضروری سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے، پنجاب حکومت نے گندم یا آٹے کی بین الصوبائی نقل وحرکت پرکوئی پابندی نہیں لگائی، گندم کی نقل و حرکت کےلئے باقاعدہ پرمٹ جاری کیے گئے۔

سلمیٰ بٹ نے کہا پرمٹ کے اجرا کا مقصد ذخیرہ اندوزی، سمگلنگ اور ناجائز منافع خوری پر قابو پانا ہے، پنجاب میں وقت گندم کے8 لاکھ 85 ہزار میٹرک ٹن سرکاری ذخائر موجو ہیں، پنجاب حکومت فلار ملز کو 3000 روپے من کے حساب سے گندم ریلیز کر رہی ہے۔