پنجاب اسمبلی میں وزرا کی عدم موجودگی پرحکومتی اراکین برس پڑے
لاہور:(پنجاب اسمبلی سے )وزراءکی عدم موجودگی،پنجاب اسمبلی میں حکومتی اراکین برس پڑے۔
احسن رضا خان نے کہا ایوان میں آکرباتیں کر کے چلے جاتے ہیں، کسی مسئلے کا کوئی حل نہیں نکلتا کیونکہ وزرا ہوتے ہی نہیں ،سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کرنی ہے، ستلج سیلاب سے متاثر ہوئے ،کسی بھی سیلاب کے وقت ریسکیو و بحالی کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔
سعید اکبر نوانی نے کہا سپیکر صاحب حکومتی وزرا کو پابند کریں ہاوس میں آیا کریں، جب کوئی سننے والا نہ ہو تو ہاوس کا مقصد ختم ہوجاتا ہے،پہلی بار دیکھا وزرا ہاوس کو اہمیت نہیں دیتے،نیلی گاڑیاں ، مراعات لینے والے بتائیں حکومت کیا کر رہی ہے ۔
صوبائی وزیر چودھری شافع نے کہا حالیہ سیلاب تاریخ کا بدترین سیلاب ہے ،اے سی ڈی سیز سروے کررہے ہیں، سروے مکمل ہونے کے بعد ایک کمرہ گرنے والے متاثرہ کو 5لاکھ ،2کمرے گرنے والے مالکان کو 10 لاکھ روپے ملے گا،سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاحکومت کوشش کر رہی ہے سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کی جائے، پارلیمانی کمیٹی کی سیلاب پر ڈاکومنٹ رپورٹ آنے دیں۔
















