اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا پاکستان خیبر پختونخوا جیسی کم عقل قیادت، ٹی ایل پی جیسی سوچ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا وزیراعلیٰ کے پی دہشت گردی کےخلاف جنگ میں غیر سنجیدہ ہیں، وزیراعلیٰ بدلنے سے جنگ نہیں رکے گی، کے پی کو دی گئی گاڑیوں کو انہوں نے ناقص قرار دیا اور وصول کرنے سے انکار کیا، یہی گاڑیاں وزراءاستعمال کرتے تھے، افسوس کی بات ہے گاڑیوں کو سیاست کی نذر کردیا،ایک بلٹ پروف گاڑی کی قیمت 10 کروڑ روپے ہے، اگر آپ کو یہ ماڈل پسند نہیں تھا تو وزیراعلیٰ اپنی گاڑی دے دیتے، گاڑیاں 600 ارب سے سے خریدی گئیں ،کے پی حکومت کو گاڑیاں اپنے فنڈز سے خریدنی چاہیے تھیں۔
وزیر مملکت نے کہا سعد رضوی کی تجوری سے69اعلیٰ برانڈ کی گھڑیاں میں، 100اکاونٹ زیراستعمال تھے، بینکوں سے سود کی مد میں کروڑوں روپے لے رہے تھے، غزہ کےلئے مارچ کرنے والوں کا ایک بھی مطالبہ غزہ کےلئے نہیں تھا،ایک طرف افغانستان ہم پر بمباری کررہا تھا اور دوسری جانب ٹی ایل پی والے مرید کے میں پولیس والوں پر گولیاں پر برسارہے تھے، ایسی سیاست کرنےوالوں کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں، ٹی ایل پی پر پنجاب حکومت نے جو ریفرنس وفاق کو بھیجا ہے وہ آنکھیں کھولنے کےلئے کافی ہے اس میں ٹی ایل پی کےخلاف کافی شواہد موجود ہیں، پاکستان انتشار اور فساد کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، آئینی طورپر گورنر راج کی اجازت تو ہے مگرایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے، خیبرپختونخوا حکومت کو اپنے شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانا چاہیے۔
افغانستان سے بات کرنے کی کے پی حکومت کی پیشکش پر طلال چودھری نے کہا ہمیں کس سے کب بات کرنی ہے یہ تمہارا نہیں حکومت کا کام ہے، کے پی کی قیادت کے پی کو نقصان دے رہی ہے، ہم نہیں چاہتے کسی بھی جگہ ایسا قدم اٹھایا جائے جو غیرسیاسی معاملہ ہو، چاہتے ہیں جس کے پاس کے پی میں مینڈیٹ ہے وہ اسے محفوظ کرے، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں مریضوں کی اکثریت کے پی والوں کی ہے کیونکہ کے پی میں کوئی اچھا ہسپتال نہیں، جن کا مینڈیٹ ہے وہ کے پی میں کام کریں۔
پاکستان KP جیسی قیادت ،TLP جیسی سوچ کا متحمل نہیں ہوسکتا،طلال
















