افغانستان سے دراندازی ناکام،50خوارج ہلاک، کے پی میں34 بھارتی دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)افغانستان سے در اندازی ناکام،50خوارج ہلاک،کے پی میں آپریشنز،سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ34دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر فتنہ الخوارج کی جانب سے مہمند میں دراندازی کی کوشش کو پاک فوج نے ناکام بنا دیا،خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میںفتنہ الخوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا،فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

ہلاک خوارج افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردکارروائیوں کےلئے آئے تھے،50ہلاک،متعدد زخمی ہوگئے،پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لیکرمکمل کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔

دریں اثناسکیورٹی فورسز نے 13تا 15اکتوبر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں ،مختلف جھڑپوں میں بھارتی حمایت یافتہ 34دہشتگرد مارے گئے،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنزسپن وام،جنوبی وزیرستان،بنوںمیں کیے گئے،سکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 34خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

دوسری جانب افغان طالبان اور بھارتی میڈیا کا اے آئی ویڈیوز کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔

بھارتی میڈیا پاکستان مخالف افغان جارحیت کے معاملے پر جھوٹی و بے بنیاد خبریں چلا رہا ہے،گزشتہ روز پاکستانی ٹینک قبضے میں لینے کا جھوٹا پروپیگنڈا افغان ترجمان ذبیح مجاہد نے کیا، فیکٹ چیک گروک نے جھوٹ سے پردہ اٹھایا روسی ساختہ ٹینک افغان طالبان کے زیر استعمال ہے،ذبیح مجاہد نے ایکس اکاونٹ کے ذریعے دوستی گیٹ کو تباہ کرنے کا بیان بھی دیا، بھارتی میڈیا نے پاکستانی سمت کا بنا کر خوب پروپیگنڈا کیا۔

ذرائع کے مطابق افغان دوستی گیٹ کو افغانستان کی سائیڈ پرطالبان نے آئی ای ڈی لگا کر تباہ کیا، پاکستانی سمت میں موجود گیٹ اصلی حالت میں موجود ہے جسے کوئی نقصان نہیں پہنچا،بھارتی ،افغان میڈیا نے کابل بم دھماکے کو آئل ٹینکر پھٹنے سے منسوب کیا، کابل میں دھماکہ پاک فوج کی جانب سے precision strikes کے نتیجے میں ہوا، بھارتی میڈیا مذموم عزائم کیلئے فیک اور اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیوز بنانے میں مصروف ہے۔