شہباز،نواز ملاقات،افغان جارحیت سمیت اہم امور پر مشاورت
لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا رائےونڈ میںن لیگی قائد نواز شریف سے ملاقات کی،اسحاق ڈار ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔
وزیراعظم نے نواز شریف کو اپنے دورہ ملائیشیا سمیت حکومتی پالیسیوں پر بریفنگ دی،وزیر اعظم انور ابراہیم کا نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا،شہبا زشریف نے کہا پاکستان ،ملائیشیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات خصوصا اقتصادی تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
ملاقات میں افغان جارحیت،پارٹی امور و حکومتی پالیسیوں پر بھی مشاورت کی گئی،دونوں رہنماﺅں نے افغانستان کو اشتعال انگیزی کاموثر وبھرپور جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین کیا۔
















