اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر توانائی اویس لغاری نے اضافی پیداوار کو بجلی مہنگی ہونے کی وجہ قرار دےدیا۔
قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے اویس لغاری نے کہااضافی پیداوار مہنگی بجلی کی اصل وجہ ہے کیونکہ گرڈ کا استعمال کم ہونے سے فی یونٹ نرخ بڑھ جاتا ہے،صنعتی و زرعی صارفین کےلئے اضافی بجلی کے پیکیج پر کام جاری ہے،غیر جانبدار سبسڈی شامل ہوگی ،مخصوص صارفین کو اضافی کھپت پر 8 سے 9 سینٹ رعایتی نرخ دیا جائےگا،کم ٹیرف کا فائدہ مالی سال 2026 میں منتقل کیا جائےگا، مستقبل میں اضافی کپیسٹی چارجز 8 سے 9 فیصد کم کرنے کا ہدف مقرر کردیا۔
وزیر توانائی نے کہامالی سال 2025 میں صنعتی سبسڈی 225 سے کم ہو کر 74 ارب رہ گئی، 2025 میں ڈسکوز کے نقصانات 591 ارب سے کم ہو کر 397 ارب پر آگئے ،اصلاحات سے بجلی ٹیرف ،گرڈ سسٹم میں واضح بہتری آئے گی۔
اویس لغاری نے اضافی پیداوار کو بجلی مہنگی ہونے کی وجہ قرار دے دیا
















