پنشن میں حکومت،ملازمین دونوں کاحصہ،نیا شراکتی نظام نافذ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پنشن میں حکومت،ملازمین دونوں کاحصہ،حکومت نے ”فیڈرل گورنمنٹ ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن فنڈ سکیم رولز 2024“ کے نام سے نیا نظام متعارف کرا دیا۔

سرکاری ملازمین کےلئے روایتی پنشن سسٹم ختم کر کے نیا کنٹری بیوشن یعنی شراکتی نظام نافذ کیا جائے گا،نوٹیفکیشن کے مطابق اقدام 27اگست2025کو منظور کیا گیا ،تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز ،اداروں کو عملدرآمد کےلئے بھیج دیا۔

نئے سسٹم کے تحت وفاقی سرکاری ملازمین کو اب پنشن کےلئے خود بھی ہر ماہ رقم جمع کرانا ہوگی، حکومت بھی حصہ ڈالے گی،حکومت 12،ملازم 10 فیصد حصہ پنشن فنڈ میں جمع کرائے گا،دونوں رقوم ایک خاص فنڈ میں جمع ہوں گی، مختلف سرمایہ کاری منصوبوں میں لگایا جائے گا،ریٹائرمنٹ کے بعد فنڈ میں ہونے والا منافع ہی پنشن کی بنیاد بنے گا،ذرائع کے مطابق سکیم بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اورعالمی بینک کی سفارش پر متعارف کرائی گئی تاکہ بڑھتے پنشن کے مالی بوجھ پر قابو پایا جا سکے ۔