آئین کی پاسداری کا معاہدہ کرنے کو تیار ہیں، محمود اچکزئی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ) سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود اچکزئی نے کہا ہے تمام سیاسی جماعتیں دستخط کردیں، آئین کی پاسداری کا معاہدہ کرنے کو تیار ہیں،بانی پی ٹی آئی کے دستخط میں لے آوں گا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے محموداچکزئی نے کہا ملک کو بحران سے نکالنا چاہتے ہیں، نئے انتخابات کرائے جائیں، آئیں سب مل کر بیٹھیں اور نئی شروعات کریں، 1973 کا آئین اصل شکل میں بحال کیا جائے۔
اسد قیصر نے کہا پنجاب سے خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی پر عائد پابندی اٹھائی جائے،صوبے میں گندم کا بحران ،آٹا مہنگا ہو رہا،کسی قسم کا نیا آپریشن نہیں کرنے دیں گے،سلمان اکرم راجہ نے کہاموجودہ نظام ناکارہ ہو چکا، ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے بڑا سیاسی اتحاد ضروری ہے۔
















