بیجنگ :(مشرق نیوز) صدر آصف زرداری نے کہا ہے چین کا مستقبل تابناک، جنگوں نہیں معاشی ترقی کا سوچنا ہوگا۔
چینی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا سب کو ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا، 16 سے 17 مرتبہ چین کا دورہ کر چکا ہوں، ہر بار اپنائیت ملتی ہے،چین کی معیشت مضبوط ہوئی، عوام خوشحال ،مطمئن ، چین کے میرے دورے ہمیشہ خیرسگالی کےلئے ہوتے ہیں، چین کا مستقبل تابناک ہے، پورا مشرق ساتھ ملکر کام کرےگا،پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتے ہیں، ترقی سب کا حق ہے، چین کےساتھ تعاون اب خلا تک پہنچ چکا ، زرعی شعبے میں تجربات سے استفادہ کریں گے۔
صدر مملکت نے کہاہر طرح کے حالات میں چین کےساتھ کھڑے ہیں، زرعی شعبے میں خودکفیل ہونا ہے تاکہ اپنے مستقبل کو محفوظ بناسکیں، پانی کی بچت ،موثر استعمال کےلئے آبپاشی کے جدید طریقوں کو اپنانا ہو گا،پاکستان ،چین کے درمیان تعاون و سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، پانی کے انتظام، آفات کی روک تھام ،جدید زرعی ٹیکنالوجی میں تعاون کا فروغ وقت کا تقاضہ ہے،آئندہ نسلوں کو باور کرانا ہے اپنے وسائل کے بہتر استعمال سے خود انحصاری حاصل کرسکتے ہیں۔
آصف زرداری نے کہا چین ،پاکستان آہنی بھائی ،مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہے، چین نے ٹیکنالوجی میں جدت و محنت کے بل بوتے پر دنیا میں مقام بنایا،سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، پاکستان کی بندرگاہیں چین کےلئے قریب ترین بندرگاہوں میں سے ہیں، سی پیک کی کامیابی سے پورا خطہ ترقی کرے گا اور روابط مضبوط ہوں گے۔
چین کا مستقبل تابناک، جنگوں نہیں معاشی ترقی کا سوچنا ہوگا، صدر زرداری
















