انسانی اعضاءکی غیر قانونی پیوندکاری کے خلاف سخت ایکشن لیاجارہاہے: سلمان رفیق

لاہور (اپنے رپورٹر سے) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کا 36واں اجلاس منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ہوٹا پروفیسر عامرزمان خان نے اجلاس کے دوران منظوری کیلئے مختلف ایجنڈازپیش کئے۔ اجلاس کے دوران مانیٹرنگ اتھارٹی کے35ویں اجلاس کے فیصلوں کی عملدرآمدرپورٹ بھی پیش کی گئی۔اجلاس کے دوران مانیٹرنگ اتھارٹی کے35ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران غور وخوض کے بعد پنجاب ہیومن آرگن اینڈٹشو اتھارٹی (فنانشل)2025کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران پی ہوٹا کو مختلف پوسٹوں کی ریوائزڈ جاب سپسفکیشنز کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران پی ہوٹا کو بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کیلئے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر جبکہ رینل ٹرانسپلانٹیشن کیلئے بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال اور عمر ہسپتال اینڈ کارڈیک سنٹر جوہر ٹاون کی رجسٹریشن کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران پی ہوٹا کو ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنزاینڈکمیونٹی انگیجمنٹ کے قیام کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران حکومت پنجاب کے قوانین کے مطابق پی ہوٹا کے ملازمین کی کم ازکم ماہانہ تنخواہ 40ہزارروپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی اوراجلاس کے دوران پنجاب میں سکن بنکس،سکن گرافٹنگ اور آئی بنکس کو ریگولیٹ کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکار میں اضافہ کیاجارہاہے۔عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب میں انسانی اعضاءکی غیر قانونی پیوندکاری کے خلاف سخت ایکشن لیاجارہاہے۔ دریں اثناءصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 101 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے شروع کئے گئے چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام، چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام اور چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام کی کامیابی پر سیکرٹری صحت عظمت محمود خان، سی ای او پی ایچ آئی ایم سی ڈاکٹر علی رزاق و بورڈ ممبران کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ اجلاس کے دوران پی ایچ آئی ایم سی کے مختلف ایجنڈے پیش کئے گئے۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کے شعبہ صحت میں مختلف منصوبہ جات کے حوالہ سے تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران صحت سہولت پروگرام کے حوالہ سے تھرڈ پارٹی رپورٹ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران کوابلیشن ٹیکنالوجی بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صحت کے شعبہ میں تاریخی اور بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود خان نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین وزیر اعلی پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر ثاقب عزیز، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، ڈاکٹر زاہد پرویز، ڈاکٹر شجاعت علی اور ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی نوشین فیاض نے شرکت کی۔ وڈیو لنک کے ذریعے ایڈیشنل سیکرٹری فنانس، پروین آغا اور ممبر ہیلتھ پی اینڈ ڈی شفاعت علی نے شرکت کی۔