اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم نے کہا ہے پاکستان آنے والی 2 متاثرہ کیبلز کی بحالی میں مزید 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔
قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران ممبر کمیٹی صادق علی میمن نے انٹرنیٹ کی رفتار کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہا جارہا ہے3 نئی کیبلز آرہی ہیں اگر 3 نئی کیبلز آرہی ہیں تو انٹرنیٹ کے مسائل کیوں آرہے ہیں؟،وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم نے کہا یمن کے حالات کے باعث صورتحال گھمبیر ہے، 4 سے 5 کیبلز کٹ گئیں ،،پاکستان آنےوالی 2 کیبلز متاثر ہوئیں، بحالی میں4 سے5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔
انٹرنیٹ سست، بحالی میں مزید 4سے5ہفتے درکار
















