امریکی صدرٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ناراض


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی صدرٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ناراض،ناراضگی غزہ میں فوجی کارروائی کو مذاکرات پر ترجیح دینے پرہوئی۔۔

ذرائع کے مطابق ٹرمپ کی ناراضی قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد بڑھی ،مشیروں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے رائے ظاہر کی نیتن یاہو میرا مذاق اڑا رہے ہیں، ٹرمپ کی ناراضی کے باوجود وہ اسرائیل کےخلاف سخت اقدامات کرنے سے گریز کر رہے ہیں ،وجہ ٹرمپ ،نیتن یاہو کے درمیان ذاتی تعلقات ہیں۔

دریں اثنا متعدد امریکی حکام نے کہا ٹرمپ اسرائیلی وزیر اعظم کےساتھ قریبی تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں اور نقصان پہنچانا نہیں چاہتے۔