توشہ خانہ ٹو کیس ،اہم گواہوں کاقیمت کم لگانے کا اعتراف


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہوں نے سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف کرلیا،گواہوں میں عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام شاہ، پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی شامل ہیں۔

صہیب عباسی نے بیان میں کہا بلغاری جیولری سیٹ کی تشخیص 25 مئی 2022کو کابینہ ڈویژن کے سیکشن افسرنے سونپی ، انعام شاہ نے دباو ڈال کربلغاری سیٹ کی 50 لاکھ روپے ویلیو لگانے کو کہا، انعام شاہ نے دھمکی دی اگر ویلیوکم نہ کی توسرکاری محکموں سے بلیک لسٹ کردیاجائےگا،23 مئی2024 کو نیب انویسٹی گیشن افسر کے سامنے پیش کیاگیا ،معافی کی درخواست جمع کرائی، اپنی رضامندی سے نیب انویسٹی گیشن افسر کو دستاویزات فراہم کیں۔

اہم گواہ صہیب عباسی کے مطابق چیئرمین نیب کے سامنے معافی مانگتے ہوئے بیان ریکارڈکرایا اور ریکارڈ پر دستخط کیے، مجسٹریٹ کے سامنے بھی اپنے بیان میں اعتراف کیا ڈر کے مارے جیولری سیٹ کی قدرکم کرکے رپورٹ دی۔

کیس کے دوسرے گواہ انعام شاہ نے بیان میں کہا صہیب عباسی سے جیولری سیٹ کی قدر کم کرنے کو کہا تھا، پی ٹی آئی ، سرکاری نوکری دونوں سے تنخواہیں وصول کیں ،2019 سے 2021 تک ڈبل سیلری وصول کرتا رہا،بشریٰ کی ناراضی پرنوکری سے برطرف کیا گیا، ڈبل سیلری کی شکایت نہیں تھی، بشریٰ کوشک تھا جہانگیرترین کےساتھ میرے بھائی کے تعلقات ہیں۔

نیب حکام کے مطابق بلغاری جیولری سیٹ کی اصل قیمت ساڑھے 7 کروڑ تھی، عمران خان نے پرائیویٹ اپریزر سے 59 لاکھ روپے لگوائی ،صرف 29 لاکھ سرکاری خزانے میں جمع کرائے،جیولری سیٹ میں نیکلیس، بریسلیٹ، ایئررنگز اور انگوٹھی شامل تھی۔