سیلاب متاثرین کی بحالی و ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ کا امکان


اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،کامرس رپورٹر)سیلاب متاثرین کی بحالی و ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ کا امکان،لگژری گاڑیوں، سگریٹس ، الیکٹرانک سامان پر اضافی ٹیکس کی تجویز ، درآمدی اشیا پر جون میں کم کی گئی ریگولیٹری ڈیوٹی کے برابر لیوی لگائی جاسکتی ہے۔

حکام ایف بی آر کے مطابق الیکٹرانکس اشیا پر 5فیصد لیوی زیرغور ،قیمت کی حد طے ہونا باقی ہے، منی بجٹ میں 1800سی سی اور زائد انجن والی لگژری گاڑیوں پر لیوی کی تجویز ہے تاہم اضافی ٹیکس لگانے کیلئے آئی ایم ایف سے اجازت درکار ہوگی،مجوزہ منی بجٹ سے کم از کم 50ارب اکٹھے کرنے کا ہدف ہے،سگریٹ کے ہر پیکٹ پر 50روپے لیوی عائد کرنے کی بھی تجویز ہے، لیوی صوبوں کے ساتھ شیئر نہیں ہوگی، آمدن براہ راست مرکز کو ملے گی۔