سیلاب کے اثرات،مہنگائی کی اڑان،23اشیاءکے نرخ بڑھ گئے
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)تباہ کن سیلاب کے اثرات،مہنگائی کی اڑان،23اشیا کے نرخ بڑھ گئے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں مسلسل دوسرے ہفتے اضافہ دیکھا گیا،مہنگی ہونےوالی اشیا میں آٹا،ٹماٹر،پیاز، لہسن، آلو، دال مونگ، بریڈ، ایل پی جی، کپڑے ودیگر شامل ہیں،مختلف شہروں میں20کلو آٹے کا تھیلا 2500 روپے تک جاپہنچا،ٹماٹر نے ٹرپل سنچری کرلی،پیاز کی قیمت 80روپے سے بڑھ گئی۔
رپورٹ کے مطابق مہنگائی 1.29 فیصد اضافے سے سالانہ بنیاد پر 5.07 فیصد تک ریکارڈ کی گئی،4اشیائے ضروریہ سستی،24کے نرخوں میںاستحکام رہا۔
















