پہلے مرحلے میں 3 ڈسکوز کی نجکاری ہوگی،وفاقی وزیر توانائی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہاہے پہلے مرحلے میں 3 ڈسکوز کی نجکاری ہوگی،حکومت سرمایہ کاری کےساتھ تکنیکی شراکت داری بھی چاہتی ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ملاقات میںسرمایہ کاری ،شعبہ توانائی میں اصلاحات، ڈسکوز کی نجکاری اور پی پی پی ماڈل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
سرداراویس لغاری نے کہاصاف و قابل تجدید توانائی پر توجہ دے رہے ہیں،پاکستان نے وقت سے پہلے تقریباً 2800 میگاواٹ فوسل فیول پلانٹس بند کر دئیے ،پلانٹس کو بند کر کے ماحولیاتی ذمہ داری کا ثبوت دیا ۔
اے ڈی بی کے ڈائریکٹر انرجی جونہو ہوانگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے توانائی شعبے کےلئے 130 ملین ڈالر کی منظوری دی جا چکی ،ابتدائی طور پر 30 ملین ڈالر فوری دستیاب ہوں گے،پاکستان کے گرین فنانسنگ اقدامات کو سراہتے ہیں۔
















