مصطفی نوازکھوکھر کا26 ویں ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ سے رجوع
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اپوزیشن رہنما مصطفی نوازکھوکھر نے 26 ویں ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا پریکٹس اینڈپروسیجر ایکٹ کے سیکشن 2،2کے مطابق فل کورٹ تشکیل کا فیصلہ قانون کے مطابق ہے، رجسٹرار یا کوئی اور اتھارٹی کمیٹی کے فیصلے کو ختم نہیں کر سکتی،ایکٹ میں ہونے والی ترامیم آئین اور قانون سے مطابقت نہیں رکھتیں۔
اپوزیشن رہنما نے درخواست میں پریکٹس اینڈپروسیجر کمیٹی کے 31 اکتوبر کے اکثریتی فیصلے پر عملدرآمد کی استدعا کرتے ہوئے کہا کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کا انتظامی فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
















