گنڈا پور کالاباغ ڈیم کے بیان پر وضاحت دیں، گورنرکے پی

پشاور:(بیورورپورٹ)گورنر خیبر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو کالاباغ ڈیم کے بیان پر وضاحت کرنی چاہیے ،موقف اپنا ہے یا پارٹی کا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا وقت متنازع معاملات پر سیاست کا نہیں، سیلاب زدگان کی بحالی کا ہے لیکن وزیراعلیٰ نے سیلاب سے لوگوں کا دھیان ہٹا نے کےلئے کالاباغ کا ایشوز چھیڑا ،حکومتی عہدوں پر براجمان شخصیات کا بیان ذاتی نہیں ہوتا بلکہ پارٹی موقف ہوتا ہے، وزیراعلیٰ کے بیان پر اپنی پارٹی بھی ساتھ نہیں اگر وزیر اعلیٰ کو کچھ امداد نہیں چاہیے تو سرکاری ملازمین کی تنخواہ کیوں کاٹ رہے ہیں،وزیر اعلیٰ واضح کریں دہشتگردی کےخلاف جنگ میں ساتھ ہیں یا نہیں۔