2 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 6 ارب ڈالر سے بڑھ گیا
اسلام آباد:(بیورورپورٹ) رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ تجارتی خسارہ 6 ارب ڈالر سے بڑھ گیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اگست میں سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 30.13 فیصد اضافے سے 2 ارب 86 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا، اگست میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 8.81 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی،درآمدات 14.23فیصد بڑھیں،جولائی ،اگست 2025 میں حجم 11 ارب 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا۔
















