معاشی سمت درست ،کرپٹو بارے قواعد و ضوابط بنیں گے:وزیر خزانہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا ہےمعاشی سمت درست ،موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کی، کرپٹو کرنسی کے حوالے سے رولز اینڈ ریگولیشنز بنیں گے اور رولز اینڈ ریگولیشز کے بعد معاملے کو آگے بڑھائیں گے، کرپٹو کرنسی کے حوالے سے کان اور آنکھیں کھلے رکھنے ہوں گے، انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈز کے ذریعے داخل ہو رہے ہیں،پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی گئی ہے جس میں سٹیٹ بینک ، ایف آئی اے اور انسداد منی لانڈرنگ کے نمائندے شامل ہیں،رواں سال کے آخر میں پانڈا بانڈ جاری کیا جائے گا،وزیر خزانہ نے کہاقدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے وسائل دستیاب ہیں، 2022 میں عالمی برادری نے ہماری مدد کی ہم قابل عمل منصوبے نہ بنا سکے، دریاوں کے کنارے ہوٹل اور گھر کیسے بن گئے؟، دعا کریں سیلاب سے مزید نقصان نہ ہو،سینیٹر اورنگزیب نے کہا 2047 تک 3 ٹریلین کی معیشت بننے کیلئے آبادی و ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا ہوگا اور ان دوچیزوں سے نہ نمٹ سکے تو بطور ملک صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے، ہم ملک کو درست سمت میں لے جانے میں کامیاب رہے ہیں، آئی ایم ایف کےساتھ ای ایف ایف پروگرام سائن کیا گیا۔