کراچی، اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم نے ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹ اکاو¿نٹس کا اجرا کردیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کیش لیس معیشت کرپشن اور استحصال کے خاتمے کےلئے اہم قدم ہے، پوری اکانومی کو کیش لیس سسٹم کی طرف لے کر جائیں گے، وزیر اعظم نے بی آئی ایس پی کے تحت ڈیجیٹل والٹس کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاڈیجیٹل والٹ کا قیام کیش لیس ٹرانزیکشنز کی جانب ایک اہم قدم ہے، پوری اکانومی کو کیش لیس سسٹم کی طرف لے کر جائیں گے، کیش لیس معیشت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، بی آئی ایس پی غربت کے خاتمے کےلئے بہترین پروگرام ہے،پروگرام کی کامیابی میں سینیٹر روبینہ خالد اور سیکرٹری کا کردار لائق تحسین ہے، ملک سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمے میں بی آئی ایس پی کا اہم کردار ہے،میں پروگرام کے چیئرمین، بی آئی ایس پی کی ٹیم اور تمام سٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،دریں اثناءوزیراعظم شہباز شریف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت متعدد اہم منصوبوں کی تکمیل کی ٹائم لائن گزر جانے اور کئی شعبوں میں تاخیر کا شکار ہونے پر سخت نوٹس لے لیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں سے تاخیری منصوبوں کی رپورٹ اور پیشرفت نہ کرنے والی وزارتوں کی فہرست بھی طلب کر لی ،وزیراعظم نے تمام وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں،رواں ماہ کے آخر میں وزیراعظم کے متوقع دورہ چین کے دوران سی پیک منصوبوں کی پیش رفت اہم موضوع ہوگا،چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں منصوبوں میں تاخیر کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا اور سی پیک فیز ٹو کے باضابطہ آغاز پر بات چیت کی جائے گی۔
کیش لیس معیشت سے کرپشن،استحصال کا خاتمہ ہو گا:وزیر اعظم
















