پشاور ،ایک دن میں دل کے 14 آپریشن کا نیا ریکارڈ قائم

پشاور:(بیورورپورٹ)پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے ایک دن میں دل کے 14 آپریشن کرکے نیا ریکارڈ بنادیا۔

میڈیکل ڈائریکٹر پی آئی سی ڈاکٹر علی رضا نے کہا بغیر سینہ چاک کیے 14 مریضوں کے دل کے والوو تبدیل کرنا چیلنج ،اوپن ہارٹ سرجری ناممکن تھی، ٹاوی طریقہ علاج سے کامیابی ملی،سربراہ شعبہ کارڈیالوجی ڈاکٹر عابدنے کہا70 سے 80 سال کے مریضوں کو ٹاوی سرجری کے ذریعے نئی زندگی ملی۔