نیویارک (مشرق نیوز) سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ گوشت اور ڈیری غذاوں کی کھپت میں کمی کینسر کی مہلک اقسام کے خطرات 25 فیصد تک کم سکتی ہے۔ تقریباً 80 ہزار افراد پر کی جانے والی تحقیق میں سبزی کھانے والوں میں گوشت کھانے والوں کے مقابلے میں کینسر کے خطرات 25 فیصد کم پائے گئے۔ اس غذا کا تعلق بریسٹ کینسر اور کم عمر مردوں میں پروسٹیٹ کینسر میں کی شرح میں کمی سے سامنے آیا۔
محققین نے شمالی امریکہ میں سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ چرچ کے ممبران کا 8 برس تک معائنہ کیا اور ان افراد میں کینسر کے خطرات میں 12 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔ اس گروپ میں کولوریکٹل کینسر کی شرح میں 21 فی صد، معدے کے کینسر کی شرح میں 45 فیصد اور لمفوما کی شرح میں 25 فیصد کمی دیکھی گئی۔
لیکٹو-اوو سبزی خور (جو ڈیری مصنوعات اور انڈے کھاتے ہیں) میں خون کے کینسر کی شرح کم تھی جبکہ پیسکاٹیرینز (جو گوشت میں صرف مچھلی کھاتے ہیں) کے کولوریکٹل کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات کم پائے گئے۔
گوشت اور ڈیری غذاوں میں کمی کینسر کی مہلک اقسام سے بچا سکتی ہے: تحقیق
















