معیشت کی اونچی اڑان،موڈیز نے ریٹنگ ،کریڈٹ آوٹ لک بہتر کر دیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)معیشت کی اونچی اڑان،موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ،کریڈٹ آوٹ لک بہتر کر دیا۔

کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی نے اعلامیے میں کہا پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ سی ڈبل اے ٹو سے بہتر کر کے سی ڈبل اے ون کردی،کریڈٹ آوٹ لک کو بھی مثبت سے مستحکم کر دیا گیا ،ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کی وجہ بہتر بیرونی پوزیشن ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جاری ریفارمز بھی اپ گریڈ کا سبب ہیں۔

موڈیز نے کہا توقعات ہیں زرمبادلہ ذخائر بڑھتے رہیں گے، پاکستان کو آفیشلز پارٹنرز کی ضرورت رہے گی۔