جعلی برتھ سرٹیفکیٹ جمع کرانے پربھارت کے 11 ریسلرز معطل

( ) بھارت کے 11 ریسلرز کو دھوکہ دہی پر معطل کردیا گیا-

بھارتی میڈیا کے مطابق ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا نے جعلی برتھ سرٹیفکیٹ جمع کرانے پر 11 ریسلرز معطل کردیے۔

تصدیق میں 11 پہلوانوں کی عمر میں جعل سازی پکڑی گئی، پکڑے گئے ریسلرز کے برتھ سرٹیفکیٹ جعلی اور فوٹوشاپ کے ذریعے اپ ڈیٹ کیے گئے تھے جب کہ کچھ کیسز میں پیدائش کے 12 سے 15 سال بعد برتھ سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔