اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہاہے پی ٹی آئی دہشتگردوں کیساتھ ہے، نیشنل ایکشن پلان پر کارروائی کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا،شیطان بھی مقبول ہے مگر فرشتہ نہیں بن سکا، پاپولر ہونے کا مطلب بےگناہی نہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہازائرین سے بات چیت کےلئے کراچی جارہا ہوں، کچھ نکات پر قریب آگئے ، حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے سفر کو ممکن و آسان بنایا جائے، فلائٹس بڑھادیں، غیر ملکی ایئرلائنز کو بھی اجازت ہے، کوشش کریں گے مسئلے کو حل کریں۔
وزیر مملکت نے سابق سپیکر اسد قیصر پر تنقید کرتے ہوئے کہا احتجاج ہر ایک کا حق ہے، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی درخواست ڈاک سے پہنچی، شہرمیں 100 سے کم لوگ نکلے،کسی ممبر کو ٹچ نہیں کیا، راستے،گیٹ کھلے تھے،بار بار کہتے ہیں بڑا پاپولر لیڈر ہے، شیطان بھی بڑا پاپولر ہے، 9 مئی کس نے کیا، سب کو پتہ ہے پی ٹی آئی نے کیا ،لوگوں نے اپنی پارٹی سے الیکشن ٹکٹ لینے کےلئے آگ لگائی۔
طلال چودھری نے کہا کے پی میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا،بھتہ دینے والاوزیراعلیٰ کسی سے کیا لڑےگا،آپ کس کےساتھ کھڑے ہیں، دہشگردوں کےساتھ یا پاکستان کےساتھ ؟،دہشتگروں کےساتھ کھڑے ہوتے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر ہونےوالی کارروائی کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















