اسلام آباد:(بیورورپورٹ)4 ماہ کیلئے چینی کی ایکس مل اورپرچون قیمتوں کا تعین ،حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 15 جولائی سے 14 اگست تک چینی کی ایکس مل قیمت 165 ، پرچون 173 روپے کلو پر فروخت ہو گی ، 15 اگست سے 14 ستمبر تک ایکس مل قیمت 167 ،پرچون 175 روپے کلو فروخت ہو گی ، 15 ستمبر سے 14 اکتوبر تک ایکس مل قیمت 169 ،پرچون 177 روپے کلو فروخت ہو گی، 15 اکتوبر سے 14 نومبر تک ایکس مل کی قیمت 171 ،پرچون 179 روپے کلو فروخت کی جائے گی۔
4 ماہ کیلئے چینی کی ایکس مل اورپرچون قیمتوں کا تعین
















