چیف جسٹس عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کرائیں،شیخ وقاص اکرم


راولپنڈی: (بیورورپورٹ) ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے خوشحالی لانے کا نعرہ لگانے والوں نے غریب کو تباہ کر دیا،اڈیالہ جیل انتظامیہ عدالتی احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتی ہے، چیف جسٹس صاحب نوٹس لیں، عدالتوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا یاسمین راشد کیساتھ نوازشریف کو شکست دینے پر ناروا سلوک کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد کو علاج کی سہولیات نہیں دی جا رہیں، شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر چیمہ کےساتھ ظلم ہو رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر کیسے جمشید دستی کو نااہل قرار دے سکتے ہیں، الیکشن کمیشن اپوزیشن لیڈر کو راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں، لیگل ٹیم جمشید دستی کے معاملے کو دیکھ رہی ہے۔