یوٹیلیٹی سٹورز کے تمام آپریشنز 31 جولائی تک بند کرنے کافیصلہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ( یو ایس سی) کے تمام آپریشنز رواں ماہ 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں تفصیلات پیش کردی گئیں،اجلاس میں اعادہ کیا گیا حکومتی ہدایات کے مطابق یو ایس سی کی تمام سرگرمیاں 31 جولائی تک بند کر دی جائیں گی۔