لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور اتحاد ٹاون فیز 3 کا آفیشل لانچ پلان جاری کردیا گیا۔ فیز 3 کے آفیشل لانچ کے سلسلے میں ایک شاندار تقریب گزشتہ روز فلیٹیز ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں لاہور کی رئیل سٹیٹ انڈ سٹری کے نامور ڈیلرز نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں اتحاد ٹاون کے تمام SSPs بھی موجود تھے جنہوں نے فیز 3 کے وژن، لوکیشن اور منفرد خصوصیات کو سراہا۔ تقریب کے مہمان خصوصی اتحاد گروپ کے چیئرمین چوہدری منیر، ایگزیکٹیو ڈائریکٹرچوہدری راحیل منیر، فیصل منیر، سہیل منیر، ملک مدثرکھوکھر اور ملک منیب کھوکھر نے پراجیکٹ کے بارے میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اتحاد گروپ کے سی ای او شیخ شجاع اللہ خان نے فیز 3 کی تفصیلات اور خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فیز 3 اتحاد ٹاون کی تاریخ کا ایک منفرد اور شاندار منصوبہ ہوگا۔ یہ صرف ایک رہائشی سکیم نہیں بلکہ ایک جدید، اور خوشحال طرز زندگی کی مکمل تصویر ہے۔ اس موقع پر تمام شرکاءکو بتایا گیا کہ فیز 3 پر ڈویلپمنٹ کام کا آغاز ہوچکا ہے اور اتحاد ٹاون فیز 3 بھی اپنے پچھلے منصوبوں کی طرح وقت سے پہلے ڈیلیور کریگا۔ تقریب کی میزبانی میکائل ذوالفقار اور واصی چوہدری نے کی اور شرکاءکو پراجیکٹ کی خصوصیات اور انفرادیت کے بارے میں بتایا۔ تقریب میں اتحاد ٹاون فیز 3 کی نئی TVC بھی شرکاءکی توجہ کا مرکز بنی رہی جسے بہت پسند کیا گیا۔ تقریب میں سیلز پارٹنرز اور ڈیلرز نے اتحاد ٹاون کی ساکھ، بروقت ڈیلیوری اور قابل اعتماد ترقیاتی ماڈل پر اعتماد کا اظہار کیا۔اتحاد ٹاون فیز 3 اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جو جدید شہری سہولیات، قدرتی ماحول اور بین الاقوامی معیار کے کمرشل ڈیزائن کو ایک جگہ اکٹھا کر رہا ہے۔
فیز 3 اتحاد ٹاون کی تاریخ کا منفرد اور شاندار منصوبہ ہوگا: شیخ شجاع اللہ خان
















