حکومت چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل بے بس ہے: تاجر رہنما

لاہور( کامرس رپورٹر ) حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان یہ معاہدہ ہوا تھا کہ ہمیں چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدیں ہم چینی کی قیمت 165 روپے فی کلو سے اوپر نہیں جانے دیں گے جبکہ اسکے برعکس چینی کی قیمت 200 روپے کلو سے اوپر چلی گئی مگر حکومت اس سلسلے میں بے بس نظر آتی ہے ۔دوسری طرف 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے پر آئی ایم ایف نے اعتراض کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں روزنامہ ”مشرق“ لاہورنے معروف تاجر رہنماﺅں میاں سلیم، وقار احمد مےاں اور عمر قرےشی سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ شوگر مافیا گزشتہ 2 سال سے چینی کا بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے کبھی کہتے ہیں کہ ملک کو ڈالرز کی اشد ضرورت ہے کبھی کہتے ہیں کہ چینی اتنی وافر ہے کہ ہم معاہدہ کرتے ہیں کہ 150 فی کلو سے اوپر نہیں جانے دیں گے۔ جب حکومت نے اجازت دیدی تو اب قیمت 200 روپے سے بھی اوپر چلے گئی ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ معاہدہ منظر عام پر لانے ذخیرہ اندوزوں اور افغانستان سمگل کرنے والوں کے نام منظر عام پر لائے جائیں جنہوں نے اربوں روپے کی دیہاڑی لگائی ہے انکے نام منظر عام پر لائے جائیں۔یہ مافیا گزشتہ 60 سال سے عوام کا خون چوس رہا ہے۔