پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد :( ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 272 روپے 15 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 284 روپے 35 پیسے ہوگئی۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔