ریحام خان کی بھی سیاست میں انٹری،جماعت بنانے کا اعلان


کراچی :(بیورورپورٹ)عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام کی بھی سیاست میں انٹری،اپنی سیاسی جماعت ”پاکستان ریپبلک پارٹی “بنانے کا اعلان کر دیا۔

کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا”پاکستان ریپبلک پارٹی “ عوام کی آواز بن کر حکمرانوں کا پیچھا کرے گی، ”پاکستان ریپبلک پارٹی“ کا مقصد صرف اقتدار کا حصول نہیں بلکہ عوامی فلاح، شفافیت اور انصاف کےلئے جدوجہد ہے،ملک کے موجودہ سیاسی نظام میں عام شہری کی آواز دبائی جاتی ہے ،’پاکستان ریپبلک پارٹی“ ہر نظرانداز شدہ طبقے کی نمائندہ بنے گی، سیاست کو خدمت میں بدلنے کےلئے میدان میں اتری ہوں۔