اسلام آباد پولیس حملہ کیس ،عمران خان 22جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور:( کورٹ رپورٹر)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں 22جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیاگیا، عدالت نے روبکار بھی جاری کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام حکم نامے میں کہا لاہور میں گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 22جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کیا جائے۔