راولپنڈی :(بیورورپورٹ) عدالت نے سابق خاتون اول بشریٰ کی 31 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 12 اگست تک توسیع کر دی۔
خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 24 اور 26 نومبر کے احتجاج پر درج 31 مقدمات کی سماعت کی، وکیل فیصل ملک نے دلائل دیئے بشریٰ کو شوہر کی موجودگی میں مقدمات میں شامل تفتیش نہیں کیا گیا، عدالتی احکامات کے باوجود اڈیالہ جیل میں تفتیشی افسر نے تاحال بشریٰ کو مقدمات میں شامل تفتیش نہیں کیا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد بشریٰ کی 31 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 12 اگست تک توسیع کر دی۔
احتجاج کیس میں بشریٰ کی عبوری ضمانت میں توسیع
















