کراچی:(بیورورپورٹ)کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر علی کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کرانے پہنچے ،دروازہ نہ کھلنے پر توڑا گیا تو لاش زمین پر پڑی تھی، شواہد اکٹھے کرکے لاش کو پوسٹمارٹم کےلئے بھیج دیا ۔
حکام کے مطابق اداکارہ فلیٹ میں 7 سال سے رہائش پذیر اور گھر میں اکیلی رہتی تھی،لاش 15 سے 20 دن پرانی ہے، موت کیسے ہوئی ،پوسٹمارٹم کے بعد صورتحال واضح ہوگی،پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق ہسپتال لائی جانے والی لاش مسخ شدہ ہے،نمونے اکٹھے کرلیے ،موت کی اصل وجہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔
کراچی:اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش برآمد
















