کراچی (مشرق نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز ایک بار پھر شاندار تیزی کے ساتھ ہوا جس کے نتیجے میں انڈیکس کی بلندی کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ بازار حصص میں آج پیر کے روز کاروباری ہفتے کا پہلا دن 1066 پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی تیزی کے ساتھ شروع ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 33 ہزار 15 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب آیا اور 1128، 1308، 1442، 1606 ، 1705 اور پھر 1802 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ ہوئی جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 751 پوائنٹس کی نئی تاریخی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخ سازی تیزی ریکارڈ ہوئی تھی اور انڈیکس کئی سطحیں عبور کرکے بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا شاندار آغاز، انڈیکس کی بلندی کا نیا ریکارڈ

















